ادارہ تعلیماتِ دینیہ، لاہور
علمِ دین ہر فرد تک — آسان اور مستند انداز میں
حضرت ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب رحمۃ اللہ علیہ (مؤسس دار الافتاء والتحقیق، جامعہ دار التقویٰ، چوبرجی پارک، لاہور) نے امتِ مسلمہ کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ایک جامع، منظم اور گہرا نصاب ’’فہمِ دین کورس‘‘ مرتب فرمایا۔ اسی علمی فکر کو منظم صورت دینے کے لیے 2010ء میں ادارہ تعلیماتِ دینیہ لاہور قائم ہوا۔ ادارہ مستند دینی علم کو مرد و خواتین تک آن لائن اور بالمشافہ دونوں طریقوں سے پہنچانے، اور بانیِ ادارہ کے علمی ورثے کی نشر و اشاعت کے لیے کوشاں ہے۔
حضرت ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب رحمۃ اللہ علیہ
مؤسس و رئیس دار الافتاء والتحقیق، جامعہ دار التقویٰ، چوبرجی پارک، لاہور۔ وسابق رئیس جامعہ مدنیہ کریم پارک، لاہور
حضرت مولانا مفتی عبداللہ عبد الواحد صاحب
مفتی دار الافتاء والتحقیق، جامعہ دارالتقویٰ، لاہور
2010ء
لاہور، پاکستان
ادارے کے بنیادی اہداف و مقاصد
مستند دینی علوم کی ترویج
قرآن و سنت کے خالص علم کو بغیر کسی غلو یا افراط و تفریط کے عوام الناس تک پہنچانا۔
فہمِ دین کورس کا انعقاد
عصری تعلیم یافتہ حضرات و خواتین کے لیے عام فہم اور مدلل نصاب کے ذریعے تعلیم کا اہتمام۔
بانیِ ادارہ کے علمی ورثے کی نشر و اشاعت
حضرت ڈاکٹر صاحبؒ کی تمام کتب، فتاویٰ اور آڈیو پیغامات کی حفاظت، طباعت اور نشر۔